اورنگ آباد شہر کا نام بدل کر اسے سمبھاجی نگر کرنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں ۔ ایک مراٹھی اخبار کی اس خبر سے شہر کا سیاسی پارہ چڑھ گیا ہے اور بیان بازیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ لیکن ان سب کے بیچ شہر کا دانشور طبقہ اسے شیوسینا۔ بی جے پی کی سیاست سے تعبیر کررہا ہے ۔
right;">
سیاسی ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ ہر محاذ پر ناکام شیوسینا۔ بی جےپی حکومت اتنا بڑا سیاسی خطرہ مول لے گی ، اس بات کے امکانات کم ہی ہیں۔ مستقبل میں کیا ہوگا، یہ کہنا مشکل ہے لیکن تین دہائیوں بعد ایک ایسے مسئلہ کو ایک بار پھر اچھالا جارہا ہے جسے عوام تقریباً فراموش کرچکے تھے۔